گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور

جی سی یو میں یوگا فیسیٹول کا انعقاد ،دو ہزار سے زائد یوگا پریکٹیشنرز کی شرکت

لاہور(عکس آن لائن)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں اوول گراؤنڈ میں یوگا فیسٹیول کا انعقاد کیا یا جس میں پاکستان بھر سے 2,000 یوگا پریکٹیشنرز نے شرکت کی، جس میں خواتین،بچے اور بزرگ بھی شامل تھے ۔ فیسٹیول کا مقصد برداشت اور ذہنی سکون کا فروغ تھا۔ فیسٹیول کا اہتمام راوین یوگا کلب نے پاکستان یوگا کونسل کے تعاون سے کیا۔ اس موقع پر یوگا پروفیشنلز کی جانب سے شرکا ء کو مختلف مشقیں کرائی گئیں جن کا مقصد ذہنی دباؤ کو کم کرنا تھا ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے موجودہ مشکل حالات میں ذہنی اور جسمانی صحت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہناتھا کہ یوگا اور دیگر ایکسرسائز انسان کو زیادہ عمر میں بھی تندرست اور صحت مند رکھتی ہیں۔ یوگا پروفیشنل یوگی ریاض کھوکھر نے کہا یوگا کو ہر عمر اور قابلیت کے لوگوں کے مطابق ڈھالا جا سکتا ہے۔ اداکار راشدمحمود نے مشورہ دیا کہ صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے دیگر یونیورسٹیوں کو بھی ایسے ہی کلب قائم کرنے چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں