جی سی یونیورسٹی فیصل آباد

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں وائس چانسلر کی سیٹ ایک ماہ سے خالی ہونے سے انتظامی مسائل پیدا ہونے لگے

فیصل آباد (عکس آن لائن)جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں وائس چانسلر کی سیٹ ایک ماہ سے خالی ہونے سے انتظامی مسائل پیدا ہونے لگے۔۔ یونیورسٹی کے سینکڑوں ڈیلی ویجز ملازمین کو کنٹریکٹ میں توسیع نہ مل سکی۔ کیونکہ ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے ملازمین کو ہر تین ماہ بعد نیا کنٹریکٹ دیا جاتا ہے۔

رواں ماہ کنٹریکٹ ختم ہونے سے اکثر ڈیلی ویجز ملازمین عید پر تنخواہوں سے محروم رہیں گے کیونکہ انہیں تاحال کنٹریکٹ میں توسیع دینے کیلئے مجاز افسر ہی موجود نہیں۔ وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد کمال کی ایک ماہ قبل ٹریفک حادثے میں وفات کے بعد سے وائس چانسلر کی سیٹ خالی ہے۔

جی سی یونیورسٹی میں تاحال کسی کو وائس چانسلر کا چارج نہیں سونپا گیا۔ یونیورسٹی ملازمین نے گورنر پنجاب اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے وائس چانسلر کی سیٹ پر کسی سینئر پروفیسر کو چارج دینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ عید سے قبل ان کی تنخواہوں کا سلسلہ بحال ہوسکے۔
٭٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں