اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطاتارڑ نے کہا ہے کہ جیل پنجاب حکومت کے زیرانتظام ہے،شہباز گل پر پرویز الہی نے تشدد کروایا یا ہاشم ڈوگر نے؟،شہباز گل کے دفاع میں فواد چودھری کی پریس کانفرنس تضادات کا مجموعہ ہے،سپرنٹنڈنٹ راولپنڈی جیل کے تبادلے پر سپریم کورٹ نوٹس لے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کہتے ہیں شہباز گل کو مارا پیٹا گیا، یہ جیل پنجاب حکومت کے زیرانتظام ہے۔شہباز گل پر پرویز الہی نے تشدد کروایا یا ہاشم ڈوگر نے؟ ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور ق لیگ اتحادی ہیں، عمران خان کہتے ہیں تشدد ہوا ہے پنجاب حکومت کہتی نہیں ہوا ۔
سپرنٹنڈنٹ راولپنڈی جیل کے تبادلے پر سپریم کورٹ نوٹس لے۔رانا ثنااللہ کو شدید گرمی میں سیل میں بند کیا تو کیا کسی جیل سپرنٹنڈنٹ کاتبادلہ ہوا؟ انہوں نے کہاہے کہ وائٹ کالر کرائم میں کوئی ملک مخالف بیان نہیں تھا۔نیب کیسز میں 88 دن، 78 دن کا ریمانڈ ہے۔احد چیمہ نے آج تک گلہ بھی نہیں کیا۔پی ٹی آئی والوں پر ہلکی سی سختی آئے چیخیں مارنا شروع کر دیتے ہیں۔ کیا شہباز گل بلا وجہ پکڑا گیا ہے، کیا اس پر منشیات کا کیس بنایا گیا؟ ان کا کہنا ہے کہ غیر ملکی لوگوں سے فنڈنگ لی گئی ان کا کیا مفاد تھا۔امریکا اور باقی ممالک کے لوگوں کوتحریک انصاف سے اتنی محبت ہے۔
انہیں پتا ہے کہ یہ پاکستان کو کھوکھلا کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عمران نیازی صاحب کے کاغذات نامزدگی ہیں، فیصل آباد میں انہیں طلب کیا گیا ہے۔القادر یونیورسٹی ٹرسٹ زلفی بخاری کا ہے جو عطیات سے چلتا ہے۔توشہ خانہ کے پیسے اور ایسی بلیک منی کو وائٹ کرنے کے لیے وہ ٹرسٹ تھا۔