مسرت جمشید چیمہ

جیل بھرو تحریک حقیقی آزادی کی جدوجہد میں سنگ میل ثابت ہو گی’ مسرت جمشید چیمہ

لاہور(عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک حقیقی آزادی کی جدوجہد میں سنگ میل ثابت ہو گی، صرف پی ٹی آئی کی لیڈر شپ اور کارکنان ہی نہیں عوام بھی کرپٹ ٹولے سے پاکستان کے مستقبل کو آزاد کرانے کیلئے رضا کارانہ طور پر اپنی گرفتاریاں پیش کریں گے ،جیل بھرو تحریک میں وزیر انتشار اور نگران کٹھ پتلی حکومت کے ہر ظلم اور جبر کا ہمت اور حوصلے سے مقابلہ کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ رہنمائوں، کارکنان اور عوام نے ملک کے مستقبل کی خاطر رضا کارانہ گرفتاریاں دینے کیلئے اپنے نام پیش کئے ہیں، یہ تحریک حقیقی آزادی کی جدوجہد کو مزید تقویت بخشے گی ۔ انہوںنے کہاکہ چیئرمین نیب نے استعفیٰ دے کر کرپٹ ٹولے اور ان کے رائج نظام کا چہرہ بے نقاب کر دیا ہے ،چیئرمین نے اپنے الوداعی خطاب میں جو کہا اس سے نظام کے بارے میں عمران خان کے موقف کی تائید ہو گئی،یہ بارش کا پہلا قطرہ ہے ، بوسیدہ نظام کو زندہ در گور کرنے کیلئے جلد مزید خوشخبریاں بھی آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ایمان ہے حق کی جنگ لڑنے والوں کیلئے خدا کی ذات کی غیبی مدد اترے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں