فیاض الحسن چوہان

جیسے جیسے احتساب کا عمل تیز ہو رہا ہے، شریف خاندان کی طبیعت بگڑنا شروع ہو رہی ہے’فیاض الحسن چوہان

لاہور (عکس آن لائن )صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ جیسے جیسے احتساب کا عمل تیز ہو رہا ہے، شریف خاندان کی طبیعتیں بگڑنا شروع ہو رہی ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آل شریف کو جیل میں تکلیف اور صرف لندن جا کر شفا ملتی ہے، آل شریف کی ہر بیماری کی جڑ دراصل اقتدار سے لمبی جدائی کی وجہ سے ہے۔وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ میم لیگ خاندان کے دیگر افراد سے ملکر شہباز شریف اینڈ فیملی سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کر چکی ہے،

عوام کے سامنے صرف ہمدردیاں سمیٹنے کے لیے خاندانی اتحاد دکھایا جا رہا ہے، جو کل تک آل شریف کے وفادار تھے، آج ان کے خلاف وعدہ معاف گواہان بن چکے ہیں۔فیاض الحسن چوہان نے واضح کیا کہ حکومت شہباز اور حمزہ شریف کو عام قیدیوں کی طرح تمام طبی سہولیات فراہم کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں