عثمان ڈار

جہانگیر ترین اور خسرو بختیار یا کسی نے بھی ذخیرہ اندوزی کی، اس کا احتساب ہوگا، عثمان ڈار

اسلام آباد(عکس آن لائن ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین اور خسروبختیار یا جس نے بھی ذخیرہ اندوزی کی اس کا احتساب ہوگا،

مہنگائی میں سابق حکومت کی مس مینجمنٹ کا بیک لاگ تھا، غفلت ،کوتاہی ،مس مینجمنٹ مختلف چیزیں ہیں ،کرپشن نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ ماضی میں 100ارب ڈالر کے قرضے لیے گئے اور روپیہ بھی کمزور ہوا، روپے کی قدر میں کمی سے پیٹرول اور بجلی مہنگی ہوئی جس کا بوجھ عوام پر آیا، مہنگائی میں روپے کی قدر میں کمی کا بھی عمل دخل ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی آٹا گھی کا کاروبار کرنا غیر قانونی نہیں ہے، جہانگیر ترین ،خسروبختیار یا جس نے بھی ذخیرہ اندوزی کی اس کا احتساب ہوگا، احتساب بلا امتیاز ہونا چاہیے، حتمی رپورٹ آتے ہی ذمہ داروں کوکیفر کردار تک پہنچایا جائےگا، حتمی رپورٹ آنے اور حقائق معلوم ہونے سے پہلےکسی پر پیسہ بنانےکا الزام لگاناغلط ہوگا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ترقیاتی کام کی تختی پر نام سب سے زیاہ ٹیکس دینے والے کا لگنا چاہیے، سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے کےنام کی تختی لگانے پر عمل درآمداپنے حلقے سےکردیا،

5.9 کلومیٹر کی سڑک 8 کروڑ روپے سے سیالکوٹ میں تیار ہو چکی جسے سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے کے نام سے منسوب کیا جائے گا جب کہ نئی سڑک کا نام نادرا اور ایف بی آر کے تعاون سے سب سے زیادہ ٹیکس دہندہ کے نام پر رکھاجائےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں