رہبر معظم انقلاب اسلامی

جہاد و شہادت کو فراموش کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے،رہبر معظم انقلاب اسلامی

تہران (عکس آن لائن ) رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے کہا ہے کہ کچھ لوگ جہاد اور شہادت کو فراموش کرانے کی مذموم کوشش کررہے ہیں، ایسے افراد کا بھر پور مقابلہ کرنا چاہیے اور انقلاب کے مظہر، جہاد و شہادت کے اہم امور کو ہمیشہ زندہ رکھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صوبہ ہرمزگان کی شہدا کمیٹی کے ارکان سے ملاقات میں صوبہ ہرمزگان کے عوام کی شجاعت ، بہادری، وفاداری اور دفاع مقدس کے دوران ایثار و فداکاری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا شہیدوں کی تعظیم و تکریم اور تجلیل ہم سب کا فریضہ ہے ، شہدا نے اسلام اور انقلاب کا بھر پور دفاع کیا ، آج کچھ لوگ جہاد اور شہادت کو فراموش کرانے کی پالیسی پر گامزن ہیں لیکن ہمیں جہاد و شہادت کو زندہ رکھنے کے سلسلے میں کوشش کرنی چاہیے ۔رہبر معظم انقلاب اسلامی نے شہدا کو فداکاری اور ایثار کا مظہر قراردیا اور شہدا کی تعلیم و تربیت، رشادتوں اور کارناموں سےنوجوان نسل کو آشنا کرانے پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ فسق و فجور اور دنیا طلبی کی جانب راغب کرنے کے بجائے معاشرے میں ایثار و شہادت اور فداکاری کی معرفی، شناخت اور پہچان کروا نے کے ذریعے سے نوجوان نسل اس جانب راغب ہوں گے اور وہ شہدا کے راستے کو جاری و ساری رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں