جھنگ

جھنگ:ڈپٹی کمشنر فیاض احمدموہل کا تحصیل اٹھارہ ہزاری میں قائم رمضان بازار کا دورہ

جھنگ(نمائندہ عکس آن لائن)ڈپٹی کمشنر فیاض احمدموہل نے گزشتہ روز تحصیل اٹھارہ ہزاری میں قائم رمضان بازار کا دورہ کیا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تحصیل اٹھارہ ہزاری اسد علی سمیت متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

ڈپٹی کمشنر فیاض احمدموہل نے اس موقع پر قائم رمضان بازار کاتفصیلی دورہ کیا او ر اشیاءکی کوالٹی کا بھی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر فیاض احمدموہل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے تحصیل اٹھارہ ہزاری میں آرگنائزڈز بازار قائم کرنے پر دلی خوشی ہوئی ہے ،انہوں نے کہا کہ اس رمضان بازار میں اعلیٰ معیار کی اشیاءوافر مقدار میں موجود ہیں ،ضلع جھنگ میں 8رمضان بازار قائم کیے گئے ہیں جہاں حکومت پنجاب کی طرف سے مختلف اشیاءپر سبسڈی دی جارہی ہے ،ان رمضان بازاروں میں چینی 65روپے ،آٹا کا 10کلو کا تھیلا 375روپے میں فراہم کیا جارہا ہے، اس کے علاوہ ایگری کلچر مصنوعات پر 25فیصد سبسڈی بھی دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں اعلی کوالٹی کی اشیاءدیکھ کر میں اسسٹنٹ کمشنر کو داددیتاہوں ،شہری رمضان بازار میں آئیںاور حکومت کی طرف سے فراہم کردہ سبسڈی کا فائدہ اٹھائیں ،انہوں نے کہا کہ اس خوبصورت ماڈل بازار میں انتظامات مثالی پر انہیں رشک آ رہا ہے جس پر وہ اسسٹنٹ کمشنر اسد اور پوری ان کی ٹیم کو مبارک باد دیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں