ڈینگی کے وارتیز

جڑواں شہروں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید اٹھائیس مریض سامنے آ گئے

اسلام آباد /راولپنڈی (عکس آن لائن)جڑواں شہروں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید اٹھائیس مریض سامنے آ گئے۔محکمہ صحت کے مطابق اسلام آباد میں سات جبکہ راولپنڈی میں اکیس افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی۔

اسلام آباد میں رواں سیزن کے دوران ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد دو ہزار تین سو انیس تک پہنچ چکی ہے۔راولپنڈی میں رواں سیزن کے دوران ڈینگی سے 2475 افراد متاثر ہوئے۔ہولی فیملی ہسپتال میں اڑتیس، واہ جنرل ہسپتال میں پانچ اور کلرسیداں ہسپتال میں دو افراد زیر علاج ہیں۔ڈینگی ایس او پی کی خلاف ورزی پر پندرہ مقدمات درج اور ایک عمارت کو سیل کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں