انجمن پٹواریاں

جڑانوالہ انجمن پٹواریاں کے عہدیداران کی تقریب حلف وفا داری

جڑانوالہ (سٹی رپورٹر )انجمن پٹواریاں کے عہدیداران کی تقریب حلف وفا داری ،تحصیلدار نے نو منتخب عہدیداران نے مبارکباد پیش کی ۔تفصیلات کے مطابق انجمن پٹواریاں تحصیل جڑانوالہ کے عہدیداران کے اعزاز میں پر وقار تقریب حلف وفاداری کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر قاسم علی ضیاء، سینئر نائب صدر ارشد محمود، نائب صدر فضل عباس، جنرل سیکرٹری محمد علی عامر، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عبدالسلام ، سیکرٹری نشرو اشاعت حق نواز، پروپیگنڈہ سیکرٹری عبدالرﺅف ، جوائنٹ سیکرٹری نعمت اللہ ۔

رابطہ نمائندہ دلاور پٹواری، ضلعی نمائندہ عمر حیات ، قانون مشیر ظفر ایوب نے حلف اٹھایا اور اس بات کا عزم کیا کہ پٹواریوں کو در پیش مسائل کے حل کے لیے مثبت اقدامات بروئے کا ر لائیں گے اور حقوق کی خاطر جدوجہد جاری رکھیں گے۔ تقریب حلف وفاداری میں تحصیلدار رانا ساجد نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور اپنے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں