جو بائیڈن

جو بائیڈن کو صدارتی امیدوار بننے کے لیے مطلوبہ حمایت حاصل

واشنگٹن(عکس آن لائن)سابق امریکی نائب صدر جو بائیڈن کو آئندہ صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار کے طور پر نامزدگی کے لیے مطلوبہ حمایت حاصل ہو گئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدارتی امیدوار کی باقاعدہ نامزدگی کے لیے کسی بھی امیدوار کو 1,991 ڈیلیگیٹس کی حمایت درکار ہوتی ہے۔ گزشتہ ہفتے سات ریاستوں اور ڈسٹرکٹ آف کولمبیا میں پرائمریز کا انعقاد ہوا، جن کے نتائج رات گئے بائیڈن کے حق میں آئے۔

باقاعدہ نامزدگی کی ممکنہ صورت میں جو بائیڈن کا مقابلہ موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہو گا۔ امریکا میں صدارتی انتخابات اس سال نومبر میں ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں