جو بائیڈن

جو بائیڈن سے جنوبی کوریا کے سربراہ کا ٹیلیفونک رابطہ

سیول/واشنگٹن(عکس آن لائن)امریکا کے نومنتخب صدر جو بائیڈن سے جنوبی کوریا کے سربراہ مون جے ان کا ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس حوالے سے جنوبی کوریا کے سربراہ مون جے ان کا اپنے بیان میں کہناتھا کہ نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران پرامن جزیرہ نما کوریا سے باہمی اتحاد کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔سربراہ جنوبی کوریا مون جے ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق امریکا کے ساتھ مل کر کام کریںگے۔جنوبی کوریا کے صدارتی آفس بلیو ہاوس کے مطابق جوبائیڈن نے مون جے ان سے جلد ملاقات کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں