جوہری معاہدے

جوہری معاہدے کی بحالی کی گیند امریکا کے کورٹ میں ہے، ایران

تہران (عکس آن لائن)ایرانی وزارت خارجہ نے یورپی مذاکرات کار کے دورہ ایران کے بعد بڑھتی ہوئی امیدوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی طاقتوں کے ساتھ 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی کے لئے امریکا ذمہ دار ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے ہفتہ وار نیوز کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ جوہری معاہدے کی بحالی کی گیند اب امریکا کے کورٹ میں ہے۔

امریکا اور ایران گذشتہ سال اپریل سے ویانا میں جاری بالواسطہ مذاکرات میں مارچ میں جوہری معاہدے کی بحالی کے قریب پہنچ چکے تھے لیکن پھر دونوں ملکوں کی جانب بعض شرائط عاید کیے جانے کے بعد یہ مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے تھے۔ایران اس بات پر مصر تھا کہ اس کی سپاہِ پاسداران انقلاب کوامریکا کی غیرملکی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالا جائے اور اس پر عاید سخت پابندیوں کو ختم کرے لیکن بائیڈن انتظامیہ اس کے اول الذکر مطالبے کو تسلیم کرنے کو تیارنہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں