جواد ظریف

جوہری مرکز پر حملے کا کا بدلہ لیا جائے گا،ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف

تہران (عکس آن لائن)ایران نے نطنز جوہری مرکز پر پیش آنے والے واقعے کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد کی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بتایاکہ اسرائیل، ایران کی طرف سے پابندیوں کے خاتمے کے سلسلے میں کامیابیوں کا بدلہ لینا چاہتا ہے اور جس کا وہ عوامی طور پر اظہار کر چکا ہے۔ ظریف کے بقول ایران اس کا بدلہ لے گا۔

ایرانی حکام کے مطابق نطنز میں بجلی کے نظام کو نشانہ بنایا گیا تاہم وہاں نا تو کوئی تابکاری خارج ہوئی اور نا ہی عملے کو کوئی خطرہ درپیش ہے۔ اتوار کو ایک اسرائیلی ریڈیو نے بھی انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد نے ایران کی نطنز میں واقع جوہری تنصیب پر سائبرحملہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں