ہائیکو ماس

جوہری تخفیف اسلحہ سمٹ میں شرکت کے لیے جرمن وزیر خارجہ کی ارد ن آمد

برلن (عکس آن لائن)جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس اردن کے دورے پر عمان پہنچ گئے ، جہاں وہ جوہری تخفیف اسلحہ کے موضوع پر ہونے والی سٹاک ہوم گروپ کے ممالک کی ایک کانفرنس میں شرکت کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس کانفرنس میں ذاتی طور پر صرف اردن، سویڈن اور جرمنی کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے۔ باقی تیرہ ممالک کے وزرائے خارجہ اس کانفرنس میں ویڈیو لنک کے ذریعے حصہ لیں گے۔ یہ ممالک ارجنٹائن، ایتھوپیا، فن لینڈ، کینیڈا، قزاقستان، انڈونیشیا، جاپان، نیوزی لینڈ، نیدرلینڈز، ناروے، سوئٹزرلینڈ، اسپین اور جنوبی کوریا ہیں۔ سٹاک ہوم اینیشی ایٹیو سولہ ممالک پر مشتمل ایک ایسا گروپ ہے، جس کی رکن ریاستیں ایٹمی ہتھیاروں میں کمی کے لیے کوشاں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں