برآمدات

جولائی 2020 سے اپریل 2021 کے دوران پاکستان کی برطانیہ کو برآمدات میں 31 فیصد کا اضافہ

لاہور(عکس آن لائن)جولائی 2020 سے اپریل 2021 کے دوران پاکستان کی برطانیہ کو برآمدات میں 31 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مشیر تجارت عبدالرزاق دائود کے مطابق جولائی 2020 سے اپریل 2021 تک پاکستان سے برطانیہ برآمدات 1 ارب 79 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں۔ پچھلے مالی سال جولائی 2019 سے اپریل 2020 تک پاکستان سے برطانیہ کو 1 ارب 30 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔

رواں مالی سال 10 ماہ میں پاکستان سے برطانیہ کو ریکارڈ برآمدات کی گئیں۔ رواں مالی سال 10 ماہ میں برطانیہ سے ترسیلات زر 62 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ برآمدکنندگان کو پھر مشورہ دیتا ہوں کہ اپنی مصنوعات کی رسائی برطانیہ تک مزید بڑھائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں