شیخ رشید

جولائی میں مزید مہنگائی سیاسی بحران میں اضافہ کرے گی، شیخ رشید

اسلام آ باد (نمائندہ عکس) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جولائی میں مزید مہنگائی سیاسی بحران میں اضافہ کرے گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ ابھی تک آئی ایم ایف کا حکم نامہ اور گرے لسٹ سے نہیں نکلے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سپر ٹیکس بھی غریبوں پر منتقل ہوگیا ہے، لوگ گھریلو سامان بیچ رہے ہیں اور بچوں کو اسکول سے اٹھا رہے ہیں۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کی ماری عوام کو سڑکوں پر نکلنے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں