ٹرمپ

جوبائیڈن حکومت نے امریکہ کی جغرافیائی اور سیاسی قوت ختم کردی، ٹرمپ

واشنگٹن(عکس آن لائن)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میری حکومت کے خاتمے کے بعد فرانس جیسا دوست بھی چین کے کیمپ میں چلا گیا۔فرد جرم عائد ہونے اور گرفتاری کے بعد پہلی بار امریکی نیوز چینل فوکس نیوز کو انٹرویو میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون میرا بہترین دوست ہوا کرتا تھا لیکن اب وہ امریکا سے دور ہو کر چین کے ساتھ پینگیں بڑھا رہے ہیں۔

سابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ جب سے میری حکومت ختم ہوئی ہے امریکا کا دنیا میں اثر و رسوخ ختم ہوگیا۔ موجودہ حکومت نے امریکا کی جغرافیائی اور سیاسی قوت کو ختم کردیا۔سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ جس کی ایک مثال فرانسیسی صدر کی چین سے قربتیں ہیں جو میرے زمانے میں امریکا کا بہترین دوست ہوا کرتا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں