شگفتہ اعجاز

جوان نظر آنے کیلئے چوتھی بار بوٹوکس کے انجکشن لگوائے ہیں، شگفتہ اعجاز

لاہور (عکس آن لائن)سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا ہے کہ انہوں نے جوان اور خوبصورت نظر آنے کیلئے چوتھی بار بوٹوکس کے انجکشن لگوائے ہیں۔

ایک ویڈیو پیغام میںانہوں نے اعتراف کیا کہ وہ خوبصورتی بڑھانے اور جوان نظر آنے کیلئے جدید طریقے استعمال کرتی ہیں۔اداکارہ شگفتہ اعجاز نے حال ہی میں ایک ویڈیو جاری کیا جہاں انہوں نے تسلیم کیا کہ ٹی وی اسکرین پر کردار کی ضرورت کے مطابق وہ بوٹوکس کے انجکشن لگواتی ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ بوٹوکس انجکشن لگوانا آپ کی اپنی مرضی ہے، کچھ کروانا چاہتے ہیں اور کچھ لوگ نہیں کروانا چاہتے۔

شگفتہ اعجاز نے ویڈیو میں بوٹوکس انجکشن کے بعد چہرے کی ڈھلتی ہوئی جھڑیاں اور نشانات بھی دکھائے۔اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے بھنوئوں پر بھی انجکشن لگوائے ہیں تاکہ ٹی وی اسکرین پر چہرے کے بہتر تاثرات نمایاں ہوسکیں۔انہوںنے کہاکہ میں اس بات پر یقین رکھتی ہوں کہ اگر آپ کوئی چیز کرواتے ہیں تو اس بارے میں ایماندار رہیں۔اداکارہ نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں چوتھی بار بوٹوکس کے انجکشن لگوائے ہیں۔

شگفتہ اعجاز نے کہا کہ بہت سے لوگ بوٹوکس کروارہے ہیں، کوئی بتانا چاہتا ہے، کوئی نہیں بتانا چاہتا، یہ ان کی اپنی مرضی ہے لیکن میں نے یہ ضروری سمجھا کہ میں اپنے پروسیجرز کے بارے میں اپنے مداحوں کو بتاں۔انہوں نے کہا کہ میں بوٹوکس کے انجکشن لگوانے کے بعد چہرے پر طویل عرصے تک کچھ نہیں کرواتی، اگر مجھے لگتا ہے کہ ڈرامے میں کسی کردار کے لیے چہرے پر چھڑیاں چاہیے

تو میں سالوں تک نہیں کرواتی تاہم کچھ عرصے بعد دوبارہ دل چاہتا ہے کہ کوئی پروسیجر کروالیا جائے۔بوٹوکس کے انجکشن لگوانا اور چہرے پر مختلف جدید طریقوں کے پروسیجرز کروانا نئی بات نہیں ہے، خوبصورت اور جوان نظر آنے کے لیے پاکستانی شوبز شخصیات کے علاوہ ہولی وڈ اور بولی وڈ اداکار بھی چہرے کا علاج کرواتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں