حماد اظہر

جن سے جبراًپریس کانفرنسز کرائی گئیں ان میں سے اکثریت واپسی کے خواہشمند ہیں ‘ حماد اظہر

لاہور( عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے قائمقام صدر حماد اظہر نے کہا ہے کہ جبری پریس کانفرنسز کے ذریعے پی ٹی آئی چھوڑنے والے رہنمائوں کی واپسی کا فیصلہ کیس ٹو کیس کی بنیاد پر بانی چیئرمین خود کریں گے۔

پی ٹی آئی کے میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق جن افراد سے جبراً پریس کانفرنسز کروائی گئیں ان کی اکثریت واپسی کی خواہشمند ہے، ان افراد کی واپسی کا فیصلہ کیس ٹو کیس کی بنیاد پر بانی چیئرمین خود کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں