یوآو گیلنٹ

جنگ کے بعد فلسطینی ہی غزہ کی حکومت چلائیں گے،اسرائیل

تل ابیب(عکس آن لائن)اسرائیلی وزیر دفاع نے بعد از جنگ غزہ کی براہ راست اور سیکیورٹی کے امور سے اسرائیلی فوج کو بچائے رکھنے کے پیش نظر عندیہ دے دیا ہے کہ جنگ کے بعد فلسطینی ہی غزہ کی حکومت کے معاملات دیکھیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات یواو گیلنٹ نے کہی ۔

انہوں نے کہاکہ مستقبل کی غزہ کی حکومت کو غزہ سے ہی ابھرنا چاہیے۔ ہم جنگ کے بعد غزہ سے عسکری خطرہ نہیں رہنا چاہیے۔ حماس غزہ میں اس پوزیشن میں نہ رہے گی کہ وہ فوجی قوت کے طور پر کام کر سکے۔ وزیر دفاع اسرائیل نے کہاکہ مستقبل میں غزہ کی حکومت ایک شہری متبادل ہی ہو گی ۔

مگر اسرائیلی فوج کا کردار بوقت ضرورت آپریش کا ہو سکتا ہے تاکہ اسرائیلی شہریوں کے تحفظ کی ذمہ داری نبھا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں