جنگ زدہ یمن

جنگ زدہ یمن کا ہیلتھ کیئر کا نظام ‘درحقیقت تباہ’ ہو چکا ، اقوام متحدہ

نیویارک (عکس آن لائن)اقوامِ متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ جنگ زدہ یمن کا ہیلتھ کیئر کا نظام ‘درحقیقت تباہ’ ہو چکا ہے اور ملک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے انسانی امور کو منظم کرنے والے ادارے یو این آفس فار دی کو آرڈینیشن آف ہیومینیٹیریئن افیئرز (او سی ایچ اے) کے ترجمان جینز لائرک نے صورتِ حال کو انتہائی خطرناک بتایا۔انھوں نے کہا کہ لوگوں کو علاج کے مراکز سے واپس بھیجا جا رہا ہے کیونکہ عملے کے پاس محفوظ کرنے والے آلات نہیں ہیں۔

یمنی حکام نے بہت زیادہ انفیکشنز اور 30 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے تاہم اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ حقیقی نمبر یقیناً اس سے کہیں زیادہ ہیں۔ملک کا صحت کا نظام کئی سال کی خانہ جنگی کی وجہ سے ناکارہ ہو چکا ہے اور وینٹیلیٹرز بہت ہی کم ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں