جنگ بندی

جنگ بندی پر عملدرآمدیقینی بنائیں، انٹونیو گوتریس

اقوام متحدہ (عکس آن لائن)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوتریس نے دنیا بھر میں جاری مسلح تنازعات میں شامل فریقین پر ایک مرتبہ پھر جنگ بندی کے لیے زور دیا ہے۔ گوٹیرش نے گزشتہ روز سلامتی کونسل میں ایک رپورٹ جمع کرائی، جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا دنیا کے لیے سب سے کٹھن امتحان ہے۔ پچھلے ایک سال میں مختلف تنازعات میں بیس ہزار شہری ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے 23 مارچ کو جاری کردہ جنگ بندی کی اپیل پر مثبت رد عمل کا بھی عندیہ دیا تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اس کو حقیقی طور پر عملی جامع پہنانے کے سلسلے میں کئی چیلنجز کا سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں