رجب طیب ایردوآن

جنگی بندی کی عالمی اپیلوں کے باوجود وہ آرمینیا کے خلاف جنگ میں آذر بائیجان کے ساتھ ہیں،تر ک صدر

یروآن/انقرہ ( عکس آن لائن ) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ جنگی بندی کی عالمی اپیلوں کے باوجود وہ آرمینیا کے خلاف جنگ میں آذر بائیجان کے ساتھ ہیں۔ ادھر آرمینیا کی فوج نے متنازع صوبہ ناگورنا کارا باخ میں ترکی کا ایک ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعوی کیا ہے۔غیرملکی خبرساں ادرے کے مطابق ترک پارلیمنٹ کے اسپیکر مصطفی شنطوب نے ایوان سے خطاب میںکہا کہ آذر بائیجان کو ناگورنو کارا باخ میں لڑائی جاری رکھجنی چاہیے۔

شنطوب نے متنازع علاقے میں جنگ بندی کی مخالفت کی اور کہا کہ آرمینیا کے خلاف جاری جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم آپ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آپ اپنے جدو جہد جاری رکھیں کیونکہ آپ اپنے وطن کے دفاع کے لیے لڑ رہے ہیں۔ترکی اس جدوجہد میں آذر بائیجان کے ساتھ کھڑا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں