گاڑیوں کی فروخت

جنوری 2020ء کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں 1.08 فیصد اضافہ

اسلام آباد (عکس آن لائن) جنوری 2020ء کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں 1.08 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کے اعداد وشمار کے مطابق دسمبر 2019ء کے دوران کاروں کی فروخت کا حجم 9987 یونٹس رہا تھا جبکہ جنوری 2020ء میں فروخت 10095 یونٹس ٹک بڑھ گئی۔ اس طرح دسمبر 2019ء کے مقابلہ میں جنوری 2020ء کے دوران کاروں کی فروخت میں 108 یونٹس یعنی ایک فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

ٹاپ لائن سکیورٹیز کے تجزیہ کار محمد اکرم نے کہا ہے کہ گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ مثبت رجحان ہے جس سے گاڑیاں تیار کرنے والی صنعت پر اچھے نتائج مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر کے مقابلہ میں جنوری کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ کا ایک سبب نئے سال میں نئی گاڑی خریدنے کا رجحان بھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رواں مالی سال کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں کمی کا بنیادی سبب گاڑیوں کی قیمتوں اور شرح سود میں اضافہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں