اسلام آباد (عکس آن لائن) جنوری 2020ء کے دوران خشک میوہ جات کی درآمدات میں 66.25 فیصد کمی ہوئی ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس ) کے اعدادو شمار کے مطابق جنوری 2020ء میں درآمدات کا حجم 1.9 ملین ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ جنوری 2019ء کے دوران خشک میوہ جات کی درآمدات 5.6 ملین ڈالر رہی تھیں،
اس طرح جنوری 2019ء کے مقابلہ میں جنوری 2020ء کے دوران خشک میوہ جات کی قومی درآمدات میں 3.7 ملین ڈالر یعنی 66 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔