کماد کی بہاریہ

جنوری کے آخری ہفتہ سے مارچ تک کماد کیلئے موسم نہایت سازگار ہوتاہے، ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصور

قصور (عکس آن لائن)ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصورمحمداکرم طاہرنے کمادکی مونڈھی فصل کے بارے میں کہا کہ جنوری کے آخری ہفتہ سے مارچ تک کماد کیلئے موسم نہایت سازگار ہوتاہے اور اسو قت رکھی گئی مونڈھی فصل کے شگوفے خوب پھوٹتے اور پودے اچھا جھاڑ بناتے ہیں اسلئے جنوری کا آخری ہفتہ کمادکی مونڈھی رکھنے کیلئے موزوں ہے۔ انہوں نے ا ے پی پیکوبتایا کہ جنوری تک کمادکی مونڈھی فصل زیادہ جھاڑ نہیں بناتی کیونکہ سردی کی شدت سے مڈھوں میں پوشیدہ آنکھیں مرجاتی ہیں اور کچھ مڈھ زمین میں پڑے گل جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مونڈھی فصل کو کھادکی ضرورت لیرا فصل کی نسبت زیادہ ہوتی ہے لہذا مونڈھی فصل کوسفارش کردہ مقدار سے 30فیصد کھاد زیادہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سردی کا موسم ختم ہونے پر یعنی فروریمارچ کے مہینے میں کھیت کو اچھی طرح صاف کرکے پانی دیدیاجائے اور وترآنے پر نائٹروجن کھاد کا ایک تہائی حصہ جبکہ فاسفورس اورپوٹاش والی کھادکی پوری مقدارکا چھٹا دے کر زمین میں ہل چلادیاجائے اور ہل چلاتے وقت یہ احتیاط کی جائے کہ کمادکے مڈھ اکھڑنے نہ پائیں۔\378

اپنا تبصرہ بھیجیں