لاہور (عکس آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے فنکشنل ہونے
سے عوام کو اپنے کاموں کے سلسلے میں لاہور نہیں آ نا پڑے گا،
عوام کی خدمت کو شعار بناتے ہوئے ایمانداری سے فرائض سرانجام دیئے جائیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے تعینات ہونے والے
آفیسرز ایڈیشنل چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس انعام غنی نے ملاقات کی۔
چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک، انسپکٹر جنرل پولیس شعیب دستگیر، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ افتخار سہو
بھی اس موقع پر موجود تھے۔ عثمان بزدار نے آفیسرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت کو شعار بناتے ہوئے ،
ایمانداری سے فرائض سرانجام دیئے جائیں، عوام کو ریلیف ملنے سے یہ تبدیلی واضح نظر آئے گی۔
عثمان بزدارنے کہا جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے فنکشنل ہونے سے عوام کو اپنے کاموں کے سلسلے میں لاہور نہیں آ نا پڑے گا۔