فواد چوہدری

جنوبی ایشیا میں بیٹری بسیں بنانے والا پہلا ملک بھی ہم ہوں گے،فواد چوہدری

اسلام آباد(عکس آن لائن) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اس سال سائنس اور ٹیکنالوجی کے بجٹ میں 600 گنا اضافہ ہوا، آئندہ سال بجٹ میں ہزار گنا اضافے کی کوشش کروں گا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم کی بھرپور سپورٹ سے پاکستان کو ریسرچ و ٹیکنالوجی میں واپس لائے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ چین کے بعد روس سے وزارتی کمیشن قائم ہو رہے ہیں، ہماری توجہ اب یورپی یونین اور امریکا پر ہے، ہم انجن نہیں بنا سکے جو ہماری ناکامی تھی، آئندہ 3 سال میں ہم سولر پینل اور لیتھیم بیٹری بنائیں گے، توانائی کا پورا نظام تبدیل ہو جائے گا۔وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ جہلم بائیو ٹیک پارک جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا ہربل میڈیسن پارک ہوگا، جنوبی ایشیا میں بیٹری بسیں بنانے والا پہلا ملک بھی ہم ہوں گے۔انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ اس سال سائنس اور ٹیکنالوجی کے بجٹ میں 600 گنا اضافہ ہوا، آئندہ سال بجٹ میں ہزار گنا اضافے کی کوشش کروں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں