کراچی( عکس آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرز نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے سترہ رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، بیس رکنی ابتدائی اسکواڈ میں شامل باقی تینوں کرکٹرز قومی اسکواڈ کے ہمراہ ہی نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 26 جنوری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا.قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اب ہیڈ کوچ کی مشاورت سے میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا انتخاب کریں گےسترہ کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈمیںاوپنرز عابد علی (سینٹرل پنجاب) اور عمران بٹ (بلوچستان)،مڈل آرڈر بیٹسمین،اظہر علی (سینٹرل پنجاب) ، بابر اعظم (کپتان، سینٹرل پنجاب) ، فواد عالم (سندھ) اور سعود شکیل (سندھ) ،آلراؤنڈرز میں فہیم اشرف (سنٹرل پنجاب) اور محمد نواز (ناردرن)،وکٹ کیپرز میںمحمد رضوان (نائب کپتان، خیبر پختونخوا) اور سرفراز احمد (سندھ)،اسپنرز میںنعمان علی (ناردرن) ، ساجد خان (خیبر پختونخوا) اور یاسر شاہ (بلوچستان) اور فاسٹ باؤلرز میں حارث رؤف (ناردرن) ، حسن علی (سینٹرل پنجاب) ، شاہین شاہ آفریدی (خیبر پختونخوا) اور تابش خان (سندھ)شامل ہیں ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- یوسف رضا گیلانی کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ ، صدر سید ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ اور دیگر کے انتقال پر اظہار ِتعزیت
- ایل این جی کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا
- خدمات کی برآمد میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیاد پر1 فیصد،درآمد میں 21 فیصداضافہ ہوا،ادارہ شماریات
- کچے کے ڈاکوں سے لڑنے کیلئے سندھ حکومت ہتھیار خریدے گی، شرجیل میمن
- تحریک انصاف کا ہتک عزت قانون کیخلاف عدالت جانے کا اعلان