جنوبی افریقہ

جنوبی افریقہ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو اننگز اور63 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کرلی

گراس آئیلٹ(عکس آن لائن)جنوبی افریقہ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو اننگز اور 63 رنز سے شکست دیکر دومیچز پر مشتمل سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کرلی ،کوئنٹن ڈی کاک کو 141 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق کھیلے گئے ٹیسٹ کے تیسرے روز ویسٹ انڈیز اپنی دوسری اننگز میں کگیسو ربادا کی تباہ کن بائولنگ کے سامنے نہ ٹھہر سکی اور 162رنز ڈھیر ہوگئی ، روسٹن چیز 62رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ان کے علاوہ کوئی بھی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا۔ کگیسو ربادا نے 34 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ اینرچ نورجے نے تین اور مہاراج نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

کوئنٹن ڈی کاک کو 141 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 97 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی جس کے جواب میں جنوبی افریقہ نے 322رنز بنائے تھے۔دونوں ٹیموں ے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ 18 جون سے ڈیرن سیمی نیشنل سٹیڈیم، گراس آئلیٹ میں شروع ہو گا۔ واضح رہے کہ ٹیسٹ سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین پانچ ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ پہلا میچ 26 جون، دوسرا 27 جون، تیسرا 29 جون، چوتھا یکم جولائی جبکہ پانچواں اور آخری میچ 3 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز نیشنل کرکٹ سٹیڈیم، سینٹ جارجز میںکھیلے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں