جنوبی افریقہ

جنوبی افریقہ اور پاکستان کی خواتین ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ آج کھیلا جائے گا

ڈربن (عکس آن لائن)جنوبی افریقہ اور پاکستان کی ویمنز ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کاتیسرا اور آخری میچ(آج)بدھ کو کنگزمیڈ ، ڈربن میں کھیلا جائیگا۔ جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیم کو پاکستان کی ویمنز ٹیم کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں 0-2کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔شیڈول کے مطا بق ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ( آج )بدھ کو کھیلا جائے گا ۔ تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے تمام میچز کنگز میڈ ، ڈربن کے مقام پر کھیلے جائیں گے۔پاکستان کی ٹیم جویریہ خان کی زیرقیادت میدان میں اترے گی جبکہ میزبان خواتین ٹیم کی قیادت سنی لس کریں گی۔یاد رہے کہ میزبان ٹیم نے پاکستان ویمنز کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 8وکٹوں سے شکست دی تھی ، دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 18رنز سے ہراکر سیریز میں 0-2کی فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے اس سے قبل میزبان ٹیم نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کی خواتین ٹیم کو کلین سویپ کیا تھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین ون ڈے میچوں کی سیریز آئی سی سی ویمنز چمپئن شپ کا حصہ تھی۔ تینوں میچز ڈے ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں