جنوبی افریقہ

جنوبی افریقہ اور بھارت کے مابین پہلا ون ڈے 19 جنوری کو کھیلا جائے گا

جوہانسبرگ(عکس آن لائن):جنوبی افریقہ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 19 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ کی ٹیم تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1۔2 سے اپنے نام کر چکی ہے۔

دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے سیریز کا آغاز 19 جنوری بروز بدھ کو ہو گا، دوسرا ون ڈے میچ 21 جنوری جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 23 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ سیریز کے پہلے 2 میچ بولانڈ پارک، پارل جبکہ تیسرا میچ کیپ ٹاﺅن میں کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں