ریٹائرمنٹ

جنوبی افریقا کے اسٹار کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ حتمی قرار دیدیا

جوہانسبرگ (عکس آن لائن)جنوبی افریقا کے اسٹار کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ حتمی قرار دیدیا۔جنوبی افریقا کے جارح مزاج بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز کی رواں سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کے حوالے سے قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں۔جارح مزاج بیٹسمین نے مئی 2018میں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا مگر وہ دنیا کی مختلف ٹی ٹوئنٹی لیگز میں شرکت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے تھے ،

جنوبی افریقہ کی نمائندگی کیلیے ان کی کوچ مارک بائوچر سے بات چیت چل رہی تھی اس حوالے سے امید کی جارہی تھی کہ اے بی ڈی ویلیئرز رواں سال اکتوبر، نومبر میں بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں دنیا بھر میں موجود پرستار ان کو ایکشن میں دیکھ سکیں گے تاہم اب جنوبی افریقہ میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈی ویلیئرز نے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے امکانات مسترد کردیے ہیں اور ان کا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ حتمی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں