جنسی ہراسگی کیس

جنسی ہراسگی کیس میں میشا شفیع کی اپیل سماعت کیلئے منظور

اسلام آباد (عکس آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے جنسی ہراسگی کیس میں میشا شفیع کی اپیل سماعت کیلئے منظورکرتے ہوئے علی ظفر اور پنجاب حکومت کو باضابطہ نوٹس جاری کر دئیے ۔جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے میشا شفیع اپیل کی سماعت کی۔

وکیل خواجہ حسن نے موقف اختیار کیاکہ ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ میشا شفیع ملازم نہیں تھیں۔وکیل میشا شفیع نے کہا کہ ہراساں تو تعلیمی اداروں میں بھی کیا جاتا ہے۔ خواجہ احمد حسن نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں طلبہ بھی ملازم نہیں ہوتے، کیا طلبہ کو حراساں کرنے پر کارروائی نہیں ہوتی؟ محتسب اور ہائی کورٹ نے قانون کا درست جائزہ نہیں لیا۔ عدالت نے کہاکہ جو نقاط اٹھائے گئے ان کا جائزہ لینا ضروری ہے۔

عدالت نے کہاکہ جنسی ہراسگی کی تعریف پر لیا گیا ازخودنوٹس بھی زیر سماعت ہے۔عدالت نے کیس کو جنسی ہراسگی کی تعریف کیلئے لیا گیا ازخودنوٹس کیساتھ منسلک کر دیا ۔ بعد ازاں سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں