صوفیہ احمد

جنسی تشدد کے بڑھتے واقعات انتہائی تشویشناک ہیں،صوفیہ احمد

لاہور (عکس آن لائن)اداکارہ صوفیہ احمد نے کمسن بچوں اور خواتین سے جنسی تشدد کے بڑھتے واقعات انتہائی تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو درندوں کے خلاف ایسی قانون سازی کرنا ہوگی جس میں انہیں سر عام چوراہے پر پھانسی پر لٹکایا جا سکے ۔ایک انٹرویو میں صوفیہ احمد نے کہا کہ والدین اپنے کمسن بچوں کے حوالے سے شدیدخوف میں مبتلاہیں لیکن حکومت کو اس کی ذرا بھی پرواہ نہیں جو قانون کی حکمرانی نہ ہونے کا نتیجہ ہے۔ا نہوں نے کہاکہ میں ہمیشہ سے کمسن بچوں اورخواتین پر جنسی تشد د کے واقعات کیخلاف آواز بلندکرتی آئی ہوں اور اسی کانتیجہ ہے کہ آج مجھے اپنا ملک چھوڑکر امریکہ منتقل ہونا پڑا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں