لاہور(عکس آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جنر ل قمر جاوید باجوہ پہلا جرنیل نہیں جس نے ایکسٹینشن لی کالج فیلو اور ووٹر ہے جنرل باجوہ اچھے آدمی ہیں جنگ کو ٹالا ہے وہ پہیہ کی طرح جمہوری حکومت کے ساتھ چل رہے ہیں ‘ عمران خان الیکٹڈ ذوالفقار علی بھٹو سلیکٹڈ وزیر اعظم رہے ہیں ‘ذوالفقار علی بھٹو کو نصر ت بھٹو نے بھٹو بنایا ‘بلاول بھٹو کے6ماہ بھی 9ماہ ہے حکومت کہیں نہیں جا رہی ‘ مریم نواز بچوں کی طرح ہے وہ باہر جا رہی ہے نہ ہی نوازشر یف آرہے ہیں اگر مر یم باہر چلی گئی تو پورا ٹبر ہی باہر چلا جائےگا ‘میں نمبر ون سے لڑائی لڑتاہوںبیس اکیس گریڈ سیاستدان سے دوستی نہیں رکھی مارچ میں شہبازشریف آ رہا ہے کرونا کی وجہ سے اسے چودہ دن کئیر میں رکھنا پڑے گاچودہ دن شہباز جیل کاٹ اور ٹینٹ میں نہیں رہ سکتا وہ جیل کاٹنے کے بزدل ہے‘
آصف زرداری بہادر ہے وہ جیل کاٹ سکتا ہے روہڑی حادثے کی فرانزک رپورٹ نہیں ملی اے جی ایم کی رپورٹ نہیں ملی‘10 مئی کو ایم ایل ون کا فیصلہ ہونے جارہاہے دستخط ہوں گے سارے ریلوے کراسنگ ختم ہو جائے گا اوور ہیڈ یا انڈر پاسز بن جائیں گے قوم دس مئی تک خوشخبری سنیں گی‘ایم ایل ون اور نالہ لئی کے بعد مستعفی ہو جاﺅں گا۔ رےلوے ہےڈ کواٹر لاہور میں پر یس کانفر نس سے خطاب کے دوران شیخ رشید احمد نے کہا کہ روہڑی کے افسوسناک واقعہ پر افسردہ ہوں اللہ تعالیٰ سب کی مغفرت فرمائے مین کراسنگ اور رش کے باعث حادثہ پیش آیا بس والے نے بغیر پھاٹک لائن پر کراس پر آیا اور پل کا راستہ اختیار نہیں کیا ۔
انہوں نے کہا کہ پشاور سے کراچی تک تین ہزار ان مین کراسنگ ہے نو مارچ سے دو ماہ کےلئے اے سی بزنس اے سی سٹینڈر کا دس فیصد کرایہ کم کیاہے دس مئی کو ایم ایل ون کا فیصلہ ہونے جارہاہے دستخط ہوں گے سارے ریلوے کراسنگ ختم ہو جائے گا اوور ہیڈ یا انڈر پاسز بن جائیں گے قوم دس مئی تک خوشخبری سنیں گی کاغذ جمع کروا دئیے ہیں فیصل آباد کی طرح چشتیاں جیا بگا کندیاں وزیر آباد ٹرینیں پانچ مارچ سے پہلے پہلے چلائیں کریں گے پانچ سال میں ریلوے کا خسارہ ختم کر دیں گے‘
حیات ایجنسی کو فروخت کرنے کےلئے بات چیت جاری ہے وزیر اعظم کو ریلوے پر آج بریفنگ دیں گے پنجاب حکومت بھی ریلوے پھاٹک کےلئے پیسے دے گی کوشش کریں گے فینسنگ کے ساتھ پلانٹنگ بھی ہو جائے تو اچھا ہوگاریلوے کا فیصلہ ہوتاہے کہ تین سال سے زائد وقت کے افسروں کی ٹرانسفر کی جائے لیکن کچھ افسر ادارے کےلئے ناگزیر ہوتے ہیں کوچیں پرانی ہو چکی ہیں نئی ٹرینیں لا رہے ہیں رمضان سے پہلے لائیں گے پروموشن کے بعد ریلوے میں تبدیلیاں لائیں گے
یہ پا کستان اور عمران خان کی کامیابی ہے کہ ٹرمپ نے دشمن کے سامنے بیٹھ کر پاکستان کی تعریف کی ہے بھارت میں جو کچھ مسلمانوں کے ساتھ آگ و خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے زندگی کو تنگ کیاجارہاہے مساجد مسمار کیاجارہاہے اقوام متحدہ اور دنیا نوٹس لے موسیلینی نے بھارت کو ہندو دت میں تبدیل کر دیا اس پر نوٹس لے ۔
ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ بھٹو سلیکٹڈ وزیر اعظم تھا وہ ایوب خان کو ڈیڈی کہتا رہا نصرت بھٹو نے بھٹو بنایا زیادہ تر لوگ جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر چار کی پیداوار ہے جنرل باجوہ پہلا جرنیل نہیں جس نے ایکسٹینشن لی کالج فیلو اور ووٹر ہے جنرل باجوہ اچھا آدمی ہے جنگ کو ٹالا ہے پہیہ کی طرح جمہوری حکومت کے ساتھ چل رہاہے عمران الیکٹڈ ہے نوازشریف نے واپس نہیں آنا مریم نے جانا نہیں اگرپورا ٹبر چلا گیا تو واپس نہیں آتااگر شریف فیملی باہر چلی گئی تو پھرنہ ٹوئٹ ہوگا نہ ٹوئٹر چلے گاپھر سویٹر ہی سویٹر ہو گا عمران خان نے مشرف دور میں جیل کاٹی ہے بلاول بھٹو سے لڑائی نہیں چاہتے بلاول کے چھ ماہ بھی نو مہینے ہوتے ہیں حکومت نہیں جا رہی۔