جناح ہاوس

جناح ہاوس میں توڑ پھوڑ اور کور کمانڈر کی وردی لیجانیوالے ملزم سمیت 340 افراد گرفتار

لاہور(عکس آن لائن) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد جناح ہاس لاہور میں توڑ پھوڑ اور جلا گھیرا کرنے والے 340 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ جناح ہاوس لاہور، جی ایچ کیو راولپنڈی، ایم ایم عالم ائیرفورس بیس میانوالی،موٹر وے، سرکاری اور نجی عمارتوں پر حملہ کرنے والے، گاڑیاں اور عمارتیں جلانے والے قانون کے شکنجے میں آنے لگے اور شرپسندوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر گرفتار کرنے کا عمل ہر گزرتے لمحے تیز ہونے لگا۔

جی ایچ کیو راولپنڈی پر حملے میں ملوث 70 سے زیادہ افراد پکڑے گئے جب کہ ڈنڈے اور پتھر برسانے والوں کی تصویریں بھی جاری کی گئی ہیں، تصاویر، ویڈیوز اور سوشل میڈیا اکاونٹس سے شرپسندوں کی شناخت کی گئی۔ دوسری جانب کورکمانڈر ہاوس لاہور سے کور کمانڈر کی وردی لے جانے والے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں