جمہوریہ چیک

جمہوریہ چیک کا بیت المقدس میں سفارتی دفتر کھولنے پرترکی کا اظہار تشویش

انقرہ (عکس آن لائن)ترکی نے مقبوضہ بیت المقدس میں جمہوریہ چیک کے سفارتی دفتر کھولنے کیاعلان پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ جمہوریہ چیک کا یہ اقدام مقبوضہ بیت المقدس شہر کی حیثیت کو تباہ کرنے کی کوششوں میں معاون ثابت ہوگا اور اس سے تنازع فلسطین سے دیرینہ حل طلب مسئلے کے حل کی کوششیں مزید پیچیدگی کا شکار ہوں گی۔بیان میں بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ فلسطین ،اسرائیل تنازعہ کے منصفانہ ، جامع اور پائیدار حل کے لیے القدس کی تاریخی اور قانونی حیثیت اور بین الاقوامی معیار کا احترام کرے۔وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم چیک کے بیت المقدس میں سفارتی دفتر کھولنے کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔ چیک کا یہ اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں