فواد چوہدری

جمعیت کے غنڈوں نے کان پکڑے ‘معافی مانگی اور نکل گئے‘فواد چوہدری

اسلام آباد (نمائندہ عکس)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جمعیت کے غنڈوں نے کان پکڑ کر معافی مانگی اور نکل گئے۔ٹوئٹر پر فوادچوہدری نے لکھا کہ جمعیت کے لوگوں کو نہیں چھوڑنا چاہیے تھا، لیکن واقعے سے جعلی دانشورایک بارپھرظاہرہوگئے، جوبغض عمران میں جتھوں کی بھی حمایت سے بازنہیں آئے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے لکھا کہ اپوزیشن اورمیڈیا میں ان کے حمائیتی ایک مخصوص مافیا کا حصہ ہیں، جو اپنے مفادات کے کیلئے اکٹھے ہیں۔

دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے لکھا کہ فضل الرحمن صاحب رات بھر ادھر ادھر فون کرتے رہے مافیاں مانگتے رہے کہ میرے بندے چھڑوا دیں میری کچھ عزت رہ جائے گی۔پھر اپنے بندوں سے معافی منگوائی، ایک ہی رات میں سارا بخار اتر گیا۔ اضولاً انہیں چھوڑنا نہیں چاہئے تھا لیکن ہم انہیں اس بہانے سیاسی میدان سے بھاگنے نہیں دینا چاہتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں