مولانا عبدالغفور حیدری

جمعیت کی تحریک سے اپوزیشن نے فائدے اٹھائے ہیں،مولانا عبدالغفور حیدری

اسلام آباد(عکس آن لائن)جمیعت علمائے اسلام ف کے کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ جمعیت کی تحریک سے اپوزیشن نے فائدے اٹھائے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے چیئرمین سینیٹ اور آرمی ایکٹ کی حمایت معاہدے کے تحت کی ہے چوہدری برادران چپ کا روزہ توڑیں اور قوم کو ہم سے کیے گے وعدے بتائیں کہیں یوٹرن تو نہیں لے لیا وہ منگل کے روز اپنے چیمبر میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ہمیں چوہدری برادران کا انتظار ہے کہ وہ کب بولتے ہیں حکومت کے خلاف ہماری تحریک جاری ہے ضرورت پڑی تو اسلام آباد کے لیے قوم کال دیں گے جو حکومت کے خاتمے جا کر ختم ہو گا رواں سال حکومت کے خاتمے اور الیکشن کا سال ہے اب دیکھنا یہ ہے پیپلز پارٹی اور ن لیگ اپوزیشن سے بے وفائی کا داغ کیسے دھوتی ہے مولانا حیدری نے کہا کہ حکومت مسلسل جھوٹ کے سہارے چل رہی ہے عوام کو ڈیڑھ سال سے بے وقوف بنایا جارہا ہے حکومتی معیشت ٹھیک کرنے کے دعوے ہوا رہ گئے حکومت کو کوئی قرضہ دینے کے لیے تیار نہیں ہے حکومت کو بیداری کا ٹیکہ لگانے کی ضرورت ہے آئی ایم ایف سے بھی معشیت نہیں سنبھل رہیانہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ پاکستان کی معشیت تباہ ہوگئی مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے لوگ خود کشیاں کر نے پر مجبور ہو رہے ہیں اس سے پہلے لوگ ڈی چوک میں خودکشیاں کریں قوم اور سیاسی جماعتوں کو سوچنا ہو گا اپوزیشن مجرمانہ کردار ادا کررہی ہے اپوزیشن کو سوچ بدل کر مولانا فضل الرحمن کا حکومت سے جان چھڑانے کے لیے ساتھ دینا چاہیے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جمعیت کی تحریک سے اپوزیشن نے فائدے بھی اٹھائے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے چیئرمین سینیٹ اور آرمی ایکٹ کی حمایت معاہدے کے تحت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں