جمعیت العلماء پاکستان

جمعیت العلماء پاکستان ضلع ساہیوال کے زیر اہتمام استقبال ربیع الاول کے حوالے سےعظیم الشان جلوس

ساہیوال(نمائندہ عکس آن لائن) جمعیت العلماء پاکستان ضلع ساہیوال کے زیر اہتمام استقبال ربیع الاول عظمت صحابہ و اہل بیت کا عظیم الشان جلوس علماء اہل سنت کی قیادت میں مزدور پلی سے روانہ ہوا ۔

سینکڑوں کی تعداد میں علماء،سول سو سائٹی ،انجمن تاجران،دینی اداروں کے علماء نے بھر پور شر کت کی۔جگہ جگہ بھر پور استقبال کیا گیا ۔لوگوں کا جوش و خروش دیدنی تھا ۔

علماء نے اپنے خطابات عظمت صحابہ اہل بیت پر روشنی دالی اور صحابہ کرام خلفاء راشدین ازواج مطہرات بنام رسول و دیگر مقدسات کی حر مت پر جان قر بان کر نے کا عزم کیا۔قاری ہاشم علی ،مولانا ندیم طیب،مفتی احمد منیب رضوی،علامہ عثمان غنی ،اعجاز قادری،شیخ اعجاز احمد رضا نے اپنے خطابات میں اس بات کا عزم کیا مقدسات کی عظمت و حر مت کے لئے جان و مال کی قر بانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

مولانا نورانی ؒ نے ہمیشہ یگانگت کا درس دے کر ملک پاکستان کو امن کا گہوارہ بنایا ۔جلوس میں جا معہ فریدیہ،جامعہ حنفیہ،جامعہ محمد یہ ،جامعہ نقشبندیہ،ادارۃ المصطفیٰ ،سنی تحریک ،انجمن تاجران کے سینکڑوں کارکنوں نے شامل ہو کر حضور سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں