احتجاجی ریلی

جماعت اسلامی یوتھ ضلع اوکاڑہ کے زیر اہتمام فلسطین پر اسرائیلی جارحیت اور بربریت کے خلاف احتجاجی ریلی

اوکاڑہ( بیورورپورٹ)جماعت اسلامی یوتھ ضلع اوکاڑہ کے زیر اہتمام فلسطین پر اسرائیلی جارحیت اور بربریت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی میں کثیر تعداد میں شہریوں اور کارکنوں نے شرکت کی احتجاجی ریلی مختلف علاقوں سے شروع ہوئی اور پریس کلب چوک پر اختتام پذیر ہوئی ریلی میں شرکا نے احتجاجی بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر غزہ فلسطین کے نہتے اور مظلوم بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف عوامی جذبات کے نعرے درج تھے

شرکاءنے اسرائیلی جارحیت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ان مظالم کی شدید مذمت کی شرکاءریلی سے خطاب کرتے ہوئے ،امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر بابر رشید، جماعت اسلامی یوتھ ضلع اوکاڑہ کے منیب بن مسعود ، نائب صدر چوہدری عدنان لطیف مہر ،سینئر نائب صدر سلیم گوگا ، راﺅ جمیل، عزیر سلیم ،نے کہا کہ اسرائیلی بربریت تاریخ انسانی کا ایک المیہ ہے اور عالمی برادری کی بے حسی اور اقوام متحدہ کی کارکردگی ایک سوالیہ نشان بن گئی ہے عالمی ضمیر کی بیداری ناگزیر ہو چکی ہے کیونکہ معصوم بچوں اور خواتین سمیت آبادیوں پر اندھا دھند بمباری کی بدترین کاروائیاں اسرائیلی بربریت کی واضح مثال ہیں عالمی جنگوں میں بھی میڈیا ہاوسز پر بمباری نہیں کی گئی تھی لیکن اسرائیل نے بربریت کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں اور میڈیا ہاوسز کو بمباری سے تباہ کر کے تاریخ انسانی کو سیاہ دھبوں سے تاریک کردیا ہے اور یہ مظالم اور وحشیانہ طرز عمل امن عالم کے لئے بہت بڑا خطرہ بن چکا ہے اور اب بھی وقت ہے کہ عالمی برادری اس جبر و بربریت کے خلاف یک آواز ہو کر اس طرز عمل کے خاتمے کا لائحہ عمل تیار کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں