جماعت اسلامی

جماعت اسلامی کا 22 دسمبر کو لاکھوں لوگوں کیساتھ اسلام آباد جانے کا اعلان

لاہور(عکس آن لائن) امیر جماعت اسلامی کے سینیٹر سراج الحق نے 22 دسمبر کو کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لیے لاکھوں لوگوں کا قافلہ لےکر اسلام آباد جائی نے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 72 سالوں میں ملکی اشرافیہ نے ہماری سیاست جمہوریت اور اداروں کو یرغمال بنایا ہے، ایوانوں کے دروازے غریب کے بچے کےلئے نہیں کھولے جاتے۔منصورہ میں یوتھ لیڈر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ناروے میں قرآن کو تو جلایا لیکن ہماری نام نہاد حکومتیں قرآن کے نظام ، سیاست اور حکومت سے وہی سلوک کررہی ہیں جو ڈنمارک میں قرآن کو جلا کرکیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ 72 سالوں میں ملکی اشرافیہ نے ہماری سیاست جمہوریت اور اداروں کو یرغمال بنایا ہے، ایوانوں کے دروازے غریب کے بچے کےلئے نہیں کھولے جاتے، بداخلاق چور ڈاکو اور بدکردار اشرافیہ سے نظام کو چھڑوا کرنوجوانوں کےہاتھوں میں دینا چاہتا ہوں۔

سراج الحق نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چونسٹھ فیصد نوجوان ایٹم بم سے بڑی طاقت ہیں لیکن یہ بے روزگار ہیں تعلیم کے بجٹ میں اضافے کے بجائے کم کر دیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ بے روزگاروں کے لئے کارخانے چاہیے لیکن حکومت نے لنگرخانے بنا دئیے کہ نوجوانو ں لنگر خانے سے مفت کھا کر گزارہ کریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں