حافظ نعیم الرحمان

جماعت اسلامی کا (کل)گورنر ہاوس سندھ پر دھرنا دینے کا اعلان

کراچی (عکس آن لائن) جماعت اسلامی نے بجلی قیمتوں میں اضافے کے خلاف(کل) اتوار کو گورنر ہاوس سندھ پر دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیرِ جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بجلی قیمتوں کے خلاف (کل) اتوار کو گورنر ہاوس پر دھرنا دیں گے، تمام اسٹیک ہولڈز دھرنے میں شریک ہوں گے، دھرنے کی قیادت امیر جماعت اسلامی سراج الحق کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اس سطح پر رکھ کر معیشت آگے نہیں بڑھا سکتے، پٹرول کے ساتھ تمام غذائی اشیا سستی ہونی چاہئیں۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ سرکلر ریلوے، کے فور منصوبہ التوا کا شکار ہے، سندھ حکومت نے بیڑا غرق کر دیا اور سرکاری ادارے تباہ ہوگئے، سندھ میں سکولوں اور کالجوں کا حال برا ہے، جرائم ان آبادیوں میں پنپتے ہیں جہاں معاشی حالات خراب ہوں، کرائے پر اسلحہ ملتا ہے تو سٹریٹ کرائم کیسے رکیں گے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی نے مزید کہا کہ کل ایک میٹنگ ہوئی، وزیرِ اعظم کو بھی ہونا چاہیے تھا، کراچی سندھ کا کیپیٹل ہے، پاکستان کی معیشت چلاتا ہے، مہنگائی بڑھاتے جائیں گے تو یہ نوجوان کہاں جائیں گے؟

اپنا تبصرہ بھیجیں