حافظ نعیم الرحمان

جماعت اسلامی رکاوٹ نہ بنتی تو یہ 10 سال میں بھی الیکشن نہیں کراتے، حافظ نعیم

کراچی(عکس آن لائن)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہاہے کہ جماعت اسلامی رکاوٹ نہ بنتی، تو یہ 10 سال میں بھی الیکشن نہیں کراتے لیکن اب الیکشن 15 تاریخ کو ہی ہوں گے۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کہا کہ دھاندلی یہ اب بھی کریں گے، ٹیسوری صاحب کی آنیاں جانیاں لگی ہوئی ہیں اور اب ایم کیو ایم کو چاہئے کہ بھاگے نہ بلکہ حالات کا سامنا کرے۔انہوں نے کہاکہ یہ چاہتے تو ووٹر لسٹیں درست کرالیتے انہوں نے ملکر جعلی مردم شماری کو آدھا کردیا لیکن اب سب کو فیصلے کو قبول کر کے الیکشن میں جانا چاہئے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے یہ مطالبہ کرتا ہوں کہ ہرپولنگ اسٹیشن پر فوج اور رینجرز کو کھڑا کرنا چاہئے، کراچی کے عوام اب گھر میں نہ رہیں، باہر نکلیں اور ووٹ ڈالیں۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات نئی ووٹر لسٹ پر کرانے کی ایم کیو ایم کی درخواست مسترد کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں