علیمہ اور عظمی خان

جلا وگھیرا وکیس،پولیس نے اسدعمر، علیمہ اور عظمی خان کی گرفتاری کی اجازت مانگ لی

لاہور (عکس آن لائن) جناح ہاوس جلاو گھیرا وکے کیس میں پولیس نے اسدعمر اور چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان کی گرفتاری کی اجازت مانگ لی۔ جناح ہاوس جلاو گھیروا کے کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں ہوئی۔

تفتیشی افسر نے عدالت سے گرفتاری کی اجازت مانگتے ہوئے کہا کہ تینوں ملزمان تفتیش میں قصور وار پائے گئے ہیں، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے تینوں ملزمان کو گنہگار لکھا ہے، پولیس کوتفتیش کے لیے تینوں کی گرفتاری مطلوب ہے۔ تفتیشی افسر کے مطابق علیمہ خان کی موقع پر موجودگی پائی گئی، وہ اور عظمی خان کیس میں نامزد نہیں۔

دوران سماعت وکیل برہان معظم نے نقطہ اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ بیان دکھائیں جس پرقصور وار قرار دیا گیا، تفتتیشی افسر نے جواب میں کہا کہ ہم انہیں 161 کے تمام بیان دکھا دیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں