فرخ حبیب

جلاو گھیراو،توڑپھوڑ کیس،پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کی عبوری ضمانت مسترد

لاہور(عکس آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی ریلی کے دوران جلاوگھیرااورتوڑپھوڑکیس میں عدم پیروی کی بنیاد پرانسداددہشت گردی عدالت لاہورنے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کی عبوری ضمانت مسترد کردی ۔ انسداددہشت گردی عدالت لاہورپی ٹی آئی کی ریلی کےدوران جلاگھیرا اورتوڑ پھوڑکیس کی سماعت ہوئی۔

پی ٹی آئی رہنمافرخ حبیب کو ریلیف مل گیاجبکہ اسد عمر کی حاضری معافی کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیاگیا۔ عدالت نےعدم پیروی کی بنیادپرضمانت مستردکی ہے۔تفتشی افسرنے کہا ہے کہ ملزمان شامل تفتیش نہیں ہوئے،حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دی ہے۔ عدالت نے زبیرخان نیازی،ڈاکٹریاسمین راشدسمیت دیگرکوشامل تفتیش ہونےکاحکم دےدیا۔عدالت نے3شریک ملزمان کی عبوری ضمانت میں7اپریل تک توسیع کردی۔ تھانہ شادمان پولیس نےمقدمہ درج کررکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں