اسلام آباد (عکس آن لائن)احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کے منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز پر سماعت 14 اپریل تک ملتوی کر دی ۔ پیر کو احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے ریفرنسز کی سماعت کی۔سابق صدر آصف علی زرداری کی ایک دن کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جبکہ حسین لوائی کی جانب ایم آر آئی ٹیسٹ کروانے کی درخواست عدالت میں پیش ہوئے اس دور ان ملزم سلیم فیصل نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی ۔ پراسیکیوٹر نیب نے کہاکہ پہلا گواہ بیمار ہے اسکے بیان پر جرح نہیں ہو سکتی آج دوسرے گواہ کا بیان قلمبند ہو گا۔ جج اعظم خان نے کہاکہ دوسرا گواہ آ چکا ہے تو اس کا بیان قلمبند کر لیتے ہیں۔
وکیل ملزم نے کہاکہ کیا ایک گواہ کے بیان پر جرح جاری ہوتے ہوئے دوسرے گواہ کا بیان قلمبند نہیں ہو سکتا۔ جج اعظم خان نے کہاکہ ہو سکتا ہے ابھی ہو گا، آج دیکھ لینا۔ دور ان سماعت نیشنل بنک کے نائب صدر نبیل ظہور کا بیان مکمل نہ ہو سکا، گواہ نے کہاکہ پارک لین اور پارتھینون کمپنیوں کو قرض سے متعلق گلستان جوہر کراچی کے دفتر پیش ہوا۔ وکیل حسین لوائی نے کہاکہ حسین لوائی کی ایکسرے رپورٹ میں ہڈی میں فریکچر آیا ہے، پمز ہسپتال کی ایم آر آئی مشین خراب ہے۔ وکیل شریک ملزم نے کہاکہ عدالت شفاء انٹرنیشنل ہسپتال سے ٹیسٹ کروانے کی اجازت دے ۔
عدالت نے حسین لوائی کا ایم آر آئی ٹیسٹ کروانے کی اجازت دیدی۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت سماعت 14 اپریل تک ملتوی۔