جسٹس عرفان سعادت

جسٹس عرفان سعادت نے بطور جج سپریم کورٹ حلف اٹھا لیا، سپریم کورٹ میں تعداد 16ہوگئی

اسلام آباد (عکس آن لائن)جسٹس عرفان سعادت نے بطور جج سپریم کورٹ حلف اٹھا لیا۔ جمعہ کو سپریم کورٹ میں جسٹس عرفان سعادت کی تقریب حلف برداری کی تقریب ہوئی۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس عرفان سعادت سے حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے تمام ججز، اٹارنی جنرل اور وکلاء شریک ہوئے۔جسٹس عرفان سعادت سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس تھے۔

جسٹس عرفان سعادت کی تقرری کے بعد سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عرفان سعادت کو سپریم کورٹ کے جج کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں